مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چلی کے اولڈ ہوم میں آگ لگنے کی وجہ سے 10 ضعیف العمر خواتین ہلاک ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چلی میں معمر افراد کی دیکھ بھال کے لیے قائم سانتا مرٹا کے ریسٹ ہوم میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 10 عمر رسیدہ خواتین ہلاک ہوگئیں۔
آتشزدگی کے باعث عمارت کو بھی نقصان پہنچا تاہم اولڈ ہوم میں آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے عمارت میں آگ لگی تھی۔ چلی کے صدر نے حادثے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
آپ کا تبصرہ